وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سہیوگ پروگرام لانچ کیا
پٹنہ، 14 جولائی(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ واقع ریاستی سطح کے سہیوگ پروگرام ہال میں ریاستی سطح کے سہیوگ پروگرام کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے درخواست موصول سینٹر کا نام کی تختی کی نقاب کشائی کر
مسائل کے حل سے عوام مطمئن ہوں تو سہیوگ پروگرام کا مقصد پورا ہو گا :وزیر اعلیٰ


پٹنہ، 14 جولائی(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ واقع ریاستی سطح کے سہیوگ پروگرام ہال میں ریاستی سطح کے سہیوگ پروگرام کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے درخواست موصول سینٹر کا نام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا ساتھ ہی دیش رتن مارگ سے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے درخواست موصول سینٹر تک سہیوگ روڈ کا بھی افتتاح کیا۔آج منعقد ریاستی سطح کے سہیوگ کیمپ میں کل 129 درخواستیں درج کی گئیں۔ ان میں 100 درخواست گزاروں نے شرکت کی جن کے معاملوں کا تصفیہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر شکایت کا معیاری طریقہ سے اور بروقت حل کو یقینی بنائیں، تاکہ عام لوگوں کا حکومت پر اعتمام مزیدمضبوط ہو۔ جو بھی افسر یا کارکن درخواست کے حل میں مدد نہیں کرتے ہیں ، کام میں سستی برتتے ہیں ،ان کے خلاف کارروائی کریں۔

میٹنگ کے دوران جہان آباد کے این کے سنگھ، مظفر پور کے راجیو کمار، بیگوسرائے کی پرتیما کماری، شیخ پورہ کے پرنس کمار، سیوان کی انیتا دیوی، ارریہ کی آرتی دیوی، بھاگی پور کے گورو کمار، مغربی چمپارن کے شبھم کمار اور جہان آباد کی گنجن کماری سمیت کئی مستفیدین نے اپنے مسائل کے حل پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہر شہری کی شکایات کے شفاف، منصفانہ اور بروقت حل کو یقینی بنانا ہے۔ سہیوگ شیویر کے ذریعے بڑی تعداد میں لوگوں کے مسائل حل کیے گئے ہیں، اور جن درخواست دہندگان کو ابھی تک اپنی درخواستوں کے فیصلہ پر اعتراضات ہیں، ان کے لیے ریاستی سطح کے سہیوگ پروگرام کا انتظام کیا گیا ہے ، تاکہ ان کن شکایتوں از سر نو جائزہ لے کر منصفانہ حل کیا جاسکے ۔

وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وزیر اعلیٰ سولر اسکیم کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے۔ اس ا سکیم کے تحت 125 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کی جارہی ہے اور 126 یونٹ سے زیادہ بجلی پیداہونے پر صارفین کواس کا مالی فائدہ بھی ملے گا۔ہماری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی چھتوں پر سولر پینل لگائیں اور شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیں۔ دور دراز اور ناقابل رسائی گائوں کو سولر ویلج کے طور پر ترقی دے کر بجلی کے مسئلے کا مستقل حل یقینی بنا یا جائے گا۔ جن اہل استفادہ کنندگان کو ابھی تک پنشن کا فائدہ نہیں مل پایا ہے یا ان کی درخواستیں زیر التوا ہیں ان پر تیزی سے کارروائی کی جائے اور آئندہ ماہ کی 10تاریخ تک پنشن کی رقم مہیا کرائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ اگر کسی درخواست میں دستاویزکی کمی ہوتو اسے یکسر مسترد نہ کی جائیں۔ متعلقہ درخواست گزار کو نوٹس دے کر ضروری دستاویزات فراہم کرنے کا موقع دیا جائے، تاکہ کوئی بھی اہل شخص تکنیکی وجوہات کی بنا پر سرکاری اسکیموں کے فوائد سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ برسات کے بعد نئی سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔ تمام افسران عام لوگوں کے ساتھ احترام اور حساسیت کے ساتھ پیش آئیں اور ان کی شکایات کے بروقت حل کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوکوں کا مقصد ہے کہ سہیوگ شیویر کے ذریعے لوگوں کو 30 دنوں کے اندر ان کے مسائل کا حل مل جائے۔ میرے پاس اگر کوئی درخواست موصول ہورہی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ اس پر صحیح طریقے سے کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ سی او ،بی ڈی او سطح پر جو بھی درخواست کا تصفیہ ہو تا ہے اس پر ایس ڈی او ، ڈی سی ایل آر اور ڈی ایم نظر رکھیں۔ ڈویژنل کمشنر بھی کئے گئے فیصلوں کا جائزہ لیں ،محکمہ کے سیکریٹری بھی فیصلوں کا جائزہ لیتے رہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سہیوگ شیویر کے ذریعے 90 فیصد مسائل حل ہو چکے ہیں۔اس کے لیے ڈی ایم سمیت تمام متعلقہ افسران اور عملہ کو مبارکباد پیش کر تے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ پوری لگن اور حساسیت کے ساتھ مقررہ مدت کے اندر عوامی مسائل کو حل کرتے رہیں گے۔ ہم لوگوں کا سہیوگ پروگرام کا ہدف تب ہی حاصل ہوگا جب عوام مسائل کے حل سے مطمئن ہوں گے۔ ریاستی حکومت عوامی خدمت کے لیے پابند عہد ہے، اور ہر شکایت کے منصفانہ حل کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ریاستی سطح کا تعاون کیمپ اس سمت میں ایک اہم پہل ہے، جس سے عوام کا بھروسہ مزید مضبوط ہوگا اور انصاف اور سرکاری اسکیموں کے فوائد آخری فرد تک پہنچنے کو یقینی بنایا جائے گا۔

پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری،نائب وزیر اعلیٰ بیجیندر پرساد یادوسمیت متعلقہ محکموں کے وزراء، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیئے امرت، ڈی جی پی ونے کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ سمیت ایڈیشنل چیف سکریٹری/پرنسپل سکریٹری اور متعلقہ محکموں کے سکریٹری اور درخواست دہندگان موجود تھے ۔ جبکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تمام اضلاع کے ڈی ایم اور سینئر افسران موجودتھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande