
۔گوئل نے مینوفیکچرنگ اور اختراعی شراکت کو آگے بڑھانے کے لیے ہسپانوی وزیر صنعت سے بات چیت کی
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ مرکزی تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے ہسپانوی وزیر صنعت و سیاحت جورڈی ہیریو سے ملاقات کی۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، مینوفیکچرنگ، اختراع، سیاحت اور مستقبل کے لیے تیار دیگر شعبوں میں ہندوستان-اسپین تعاون کو مضبوط کرنے کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل 13 جولائی کو اسپین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ دورے کے دوران، انہوں نے کئی اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں شرکت کی جن کا مقصد ہندوستان-اسپین اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کرنا اور تجارت، سرمایہ کاری، اختراعات اور صنعت میں تعاون کو بڑھانا ہے۔
گوئل کے دورے کا مقصد ،دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا اور ترجیحی شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔ ان کا یہ دورہ اس لیے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل کر رہے ہیں۔ ہندوستان اور اسپین دو لسانی ثقافت، سیاحت اور مصنوعی ذہانت کے 2026 سال کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔
اس سے قبل ، وزیر تجارت اور صنعت نے ہسپانوی حکومت کے سینئر اراکین کے ساتھ اعلیٰ سطحی دوطرفہ میٹنگیں کیں۔ ساتھ ہی کاروباری رہنماو¿ں اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ہندوستان-اسپین بزنس فورم سے خطاب کیا۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے، وسیع تر صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے اور عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے مواقع کو ان کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہندوستانی تجارتی وفد کے اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
گوئل نے حکومت اسپین کے پہلے نائب صدر اور اقتصادیات، تجارت اور کاروبار کے وزیر کارلوس کوئرپو کابالیروکے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے، کاروباری تعاون کو بڑھانے، اختراع کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے اور اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اسپین کے وزیر صنعت و سیاحت جورڈی ہیریو بوہر سے بھی ملاقات کی۔
مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے اسپین میں اعلیٰ سطحی میٹنگوں کے ساتھ یورپ (اسپین، بیلجیم اور فن لینڈ) کے اپنے پانچ روزہ سرکاری دورے کا آغاز کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دے کر ہندوستان-اسپین اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد