گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے اشارے، ایشیا میں بھی فروخت کا دباؤ
گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے اشارے، ایشیا میں بھی فروخت کا دباؤ نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج کمزوری کے ساتھ کاروبار کر
گلوبل مارکیٹ


گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے اشارے، ایشیا میں بھی فروخت کا دباؤ

نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔

گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظرآرہا ہے۔ یورپ کے بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران خریداری ہوتی رہی۔ وہیں ایشیائی بازارآج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

مغربی ایشیا میں تناو بڑھنے اورخام تیل کی قیمت میں تیزی آنے کی وجہ سے امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران مایوسی کا ماحول بنا رہا۔ ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 138.31 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد ٹوٹ کر 52,498.70 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.79 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,515.34 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیسڈیک 404.43 پوائنٹس یعنی 1.55 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 25,873.18 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 145.97 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 52,352.67 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.01 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 10,498.29 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.15 فیصد کے اضافے کے ساتھ 8,351.50 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.19 فیصد کی چھلانگ لگا کر 25,114.25 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ایشیائی بازار میں آج گراوٹ کا رجحان بنا ہوا ہے۔ ایشیا کے نو بازاروں میں سے آٹھ کے انڈیکس سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ ایک انڈیکس برتری کے ساتھ سبز نشان میں برقرار ہے۔ ایشیائی بازار میں اکلوتا جکارتا کمپوزٹ انڈیکس 0.55 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 6,071.22 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

دوسری جانب، گفٹ نفٹی 121.50 پوائنٹس یعنی 0.50 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 24,096.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 121.72 پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد پھسل کر 24,092 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا ہے۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں آج بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 1,509.68 پوائنٹس یعنی 3.33 فیصد گر کر 43,870.84 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔

کوسپی انڈیکس میں بھی آج زبردست کمزوری نظرآرہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 139.97 پوائنٹس یعنی 2.06 فیصد ٹوٹ کر 6,666.96 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.71 فیصد گر کر 1,616.40 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.66 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 3,887.92 پوائنٹس کی سطح پر، نکیئی انڈیکس 312.73 پوائنٹس یعنی 0.47 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 66,930 پوائنٹس کی سطح پر اور اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.18 فیصد گر کر 5,460.42 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande