
سرینگر، 14 جولائی۔( ہ س)۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ڈاکٹر مصطفیٰ کمال کا مختصر علالت کے بعد آج سری نگر کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے تصدیق کی کہ مصطفیٰ کمال آج مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ کمال گزشتہ کچھ دنوں سے سری نگر کے پارس اسپتال میں زیر علاج تھے اور شام 5 بجے کے قریب ان کا انتقال ہوگیا۔ڈاکٹر مصطفٰی کمال نیشنل کانفرنس کے بانی اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی مرحوم شیخ عبداللہ کے بیٹے اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے چھوٹے بھائی اور وزیر اعلی عمر عبداللہ کے چاچا ہیں۔ واضح رہے ڈاکٹر مصطفٰی کمال نیشنل کانفرنس کی سابقہ سرکار میں وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir