عالمی یومِ آبادی کے موقع پر شعب? کمیونٹی میڈیسن کے زیر اہتمام مباحثے کا انعقاد
عالمی یومِ آبادی کے موقع پر شعب? کمیونٹی میڈیسن کے زیر اہتمام مباحثے کا انعقاد علی گڑھ، 14 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے زیر اہتمام عالمی یومِ آبادی 2026 کے موقع پر شعبے کی چیئرپرسن پر
کمیونٹی میڈیسن


عالمی یومِ آبادی کے موقع پر شعب? کمیونٹی میڈیسن کے زیر اہتمام مباحثے کا انعقاد

علی گڑھ، 14 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے زیر اہتمام عالمی یومِ آبادی 2026 کے موقع پر شعبے کی چیئرپرسن پروفیسر عظمیٰ ارم کی رہنمائی میں ‘‘ڈیولز ایڈووکیٹ’’ طرز کے مباحثے کا انعقاد کیاگیا۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر یوراج سنگھ راج (جونیئر ریزیڈنٹ-2) کی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن سے ہوا، جس میں عالمی یومِ آبادی کے ارتقا، ہندوستان میں آبادیاتی تبدیلی، آبادیاتی منافع، نوجوانوں کی امنگوں، جنسی و تولیدی صحت، حکومتی اقدامات اور پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں کمیونٹی میڈیسن کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

ڈاکٹر روہن کوشک (جونیئر ریزیڈنٹ-1) نے نظامت کے فرائض انجام دیے جبکہ مباحثے کی کارروائی آرین پرتاپ سنگھ (2023 بیچ) اور انیکا رمّان راہی (2024 بیچ) نے چلائی۔ مقابلے میں انڈر گریجویٹ میڈیکل طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور آبادی سے متعلق معاصر موضوعات پر مدلل اور تنقیدی مباحثہ پیش کیا۔

مقابلے کے منصفین میں شعبہ اناٹومی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نیما عثمان اور شعبہ فزیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ محمد عباس وسیم شامل تھے۔ خدیجہ فاطمہ (2023 بیچ) اور ارحم احمد (2024 بیچ) نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ورشا (2024 بیچ) اور اسمرتی رمن سنگھ (2024 بیچ) دوسرے مقام پر رہیں۔ مصباح انعم (2023 بیچ) کو ‘‘بیسٹ ڈیول’’ جبکہ عاشر (2023 بیچ) کو ‘‘بیسٹ اینجل’’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام کا اختتام پروفیسر عظمیٰ ارم کے اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande