
گوہاٹی، 14 جولائی (ہ س)۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ ریاست کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کل رات انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ اس مقصد کے تحت ’’نجوت موئنا‘‘ اور ’’نجت بابو‘‘ اسکیموں کے موثر نفاذ کے سلسلے میں جائزہ میٹنگ کی۔وزیراعلیٰ شرما نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دونوں اسکیموں کے فوائد تمام اہل طلبائ تک بروقت پہنچ جائیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اسکیموں کی موثر اور شفاف عمل آوری کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan