
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س): دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کی شب اپنی رہائش گاہ جن سیوا سدن میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہلی سے تعلق رکھنے والے تمام ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔
اس میں دہلی بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر ہرش ملہوترا کے علاوہ ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری پون رانا بھی موجود تھے۔ اس کی اطلاع بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال اور کمل جیت سہراوت نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔
میٹنگ کے دوران دہلی میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی مفاد سے متعلق امور اور مرکز و ریاستی حکومت کے درمیان بہتر تال میل کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ کو تنظیم اور حکومت کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد