وزیراعلیٰ نے طاہر حسین کی سزا پر عام آدمی پارٹی (آپ) کے اعلی ہنماو¿ں سے جواب طلب کیا
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو کہا کہ دہلی فسادات معاملے میں عدالت کی جانب سے طاہر حسین کو قصوروار قرار دیا جانا ا ن متاثرین کے خاندانوں کے لیے انصاف کی طرف ایک اہم قدم ہے جنہوں نے تشدد میں اپنے قریبی لوگوں کو ک
CM-AAP-Tahir-Hussain-Convicted


نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو کہا کہ دہلی فسادات معاملے میں عدالت کی جانب سے طاہر حسین کو قصوروار قرار دیا جانا ا ن متاثرین کے خاندانوں کے لیے انصاف کی طرف ایک اہم قدم ہے جنہوں نے تشدد میں اپنے قریبی لوگوں کو کھو دیا اور بے پناہ دردبرداشت کیا۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی قیادت کو دہلی میں فسادات، قتل اور بڑے پیمانے پر تشدد بھڑکانے کے قصوروار پائے جانے والے شخص کے ساتھ اپنے سیاسی رابطوں اور سرپرستی کا جواب دینا چاہیے۔

دہلی سکریٹریٹ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے آپ کے اعلی رہنماوں اروند کیجریوال، ایم پی سنجے سنگھ اور سابق وزیر تعلیم منیش سسودیا سے پوچھا کہ دہلی کے لوگوں کو اس پورے معاملے پر کب جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی فسادات کے دوران دارالحکومت میں تشدد، پتھراو¿ اور انتشارکا ایک ہولناک دور دیکھا گیا، جس میں بہت سے لوگوں کی جانیں گئیں اور کئی خاندان متاثر ہوئے۔ اس وقت کے واقعات آج بھی دہلی والوں کے ذہنوں میں کئی سوالات پیدا کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کے سامنے جوابدہی قائم ہونی چاہیے اور فسادات کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام حکومت کی ترجیح ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande