سانبہ میں فوج نے ایک کھیت سے مشتبہ ڈرون برآمد کیا
جموں، 14 جولائی(ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع سانبہ میں فوج کی انسدادِ ڈرون کارروائی کے بعد ایک مشتبہ ڈرون زرعی کھیت سے برآمد کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرون کو فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ اس کی اصل، تکنیکی خصوصیات اور ممکنہ مقصد کا پ
Drone. Su


جموں، 14 جولائی(ہ س)۔

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع سانبہ میں فوج کی انسدادِ ڈرون کارروائی کے بعد ایک مشتبہ ڈرون زرعی کھیت سے برآمد کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرون کو فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ اس کی اصل، تکنیکی خصوصیات اور ممکنہ مقصد کا پتہ چلایا جا سکے۔سرکاری ذرائع کے مطابق چک سلاریا کا ایک مقامی باشندہ منگل کی صبح تقریباً 5 بج کر 50 منٹ پر دیوک کے نزدیک واقع کھیت سے گزر رہا تھا کہ اس کی نظر ایک ڈرون پر پڑی۔

اس نے فوری طور پر قریبی فوجی یونٹ کو اطلاع دی، جس کے بعد فوج نے موقع پر پہنچ کر ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پیر کی رات تقریباً 9 بجے نندپور گاؤں میں تعینات فوجی اہلکاروں نے ارنیا کی سمت سے آنے والی ایک مشتبہ اڑنے والی شے کا سراغ لگایا تھا۔

فوج نے فوری طور پر انسدادِ ڈرون نظام فعال کرتے ہوئے جیمنگ کارروائی کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شبہ ہے کہ کھیت سے برآمد ہونے والا ڈرون وہی ہے جو فوج کی جیمنگ کارروائی کے نتیجے میں نیچے آ گرا تھا۔ تاہم اس کی تصدیق فرانزک جانچ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو سکے گی۔ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande