پیرامل فاؤنڈیشن میں گاندھی فیلو کے طور پر اے ایم یو کے 20 طلبہ کا انتخاب
علی گڑھ, 14 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 20 طلبہ کا پیرامل فاؤنڈیشن کے گاندھی فیلوشپ پروگرام کے لیے انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کی جانب سے منعقدہ کیمپس پلیسمنٹ مہم کے ذریعے عمل میں آیا۔ منتخ
پیرامل فاؤنڈیشن میں گاندھی فیلو کے طور پر اے ایم یو کے 20 طلبہ کا انتخاب


علی گڑھ, 14 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 20 طلبہ کا پیرامل فاؤنڈیشن کے گاندھی فیلوشپ پروگرام کے لیے انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کی جانب سے منعقدہ کیمپس پلیسمنٹ مہم کے ذریعے عمل میں آیا۔

منتخب طلبہ کا تعلق سائنس، آرٹس، قانون، سماجی علوم، مینجمنٹ اور کامرس سمیت مختلف تعلیمی شعبوں سے ہے۔ پیرامل فاؤنڈیشن کا گاندھی فیلوشپ پروگرام نوجوان گریجویٹس کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کا ایک نمایاں پروگرام ہے، جس کے تحت انہیں عملی میدان کا تجربہ، قیادت کی تربیت، رہنمائی اور سرکاری اداروں و مقامی برادریوں کے ساتھ مل کر تعلیم اور سماجی ترقی کے شعبوں میں مؤثر خدمات انجام دینے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید کے مطابق مختلف مراحل پر مشتمل انتخابی عمل کے بعد جن طلبہ کا انتخاب ہوا، ان میں میگھا بگھیل، فریحہ کفیل، شیزہ فردین، مامون یٰسین، کنال پانڈے، سارہ انوش، زینب، محمد شاہد، فقیہہ خان، راشد صدیقی، مدھولیکا شرما، عبداللہ خان، سبحان خان، سید عفان حسن، آنشی وارشنے، حماد احمد، منیشا کماری، حبیبہ اختر چودھری، عامر عتیق خان اور عادل ایم شامل ہیں۔

مسٹر سعد حمید نے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کی تعلیمی صلاحیت، قائدانہ اوصاف اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے عزم کی عکاس ہے

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande