حیدرآباد کے لولو مال میں پستول لیکر داخل ہوا شخص ، مال میں ہلچل مچی
حیدرآباد ،14 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد کے کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع لولومال میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک شخص کے پاس اسلحہ ہونے کا انکشاف ہوا۔ اطلاعات کے مطابق مال کی پارکنگ میں دوخاندانوں کے درمیان جھگڑاہوگیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولی
حیدرآباد کے لولو مال میں ایک شخص پستول لیکر داخل ہوگیا


حیدرآباد ،14 جولائی (ہ س)۔

حیدرآباد کے کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع لولومال میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک شخص کے پاس اسلحہ ہونے کا انکشاف ہوا۔ اطلاعات کے مطابق مال کی پارکنگ میں دوخاندانوں کے درمیان جھگڑاہوگیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس دونوں فریقین کوسمجھا ہی رہی تھی کہ اسی دوران پرانے شہرسے تعلق رکھنے والے ایک شخص، صدیقی، کی جیب میں موجود پستول پر پولیس کی نظرپڑی۔ پولیس نے فوری طورپراسلحہ اپنی تحویل میں لے کر اس کی جانچ کی، جس میں معلوم ہوا کہ پستول کا لائسنس قانونی اور کارآمد ہے۔تاہم پولیس نے اس بات پرسخت برہمی کااظہارکیا کہ اتنی سخت سکیورٹی کے باوجود اسلحہ رکھنے والا شخص مال کے اندر کیسے داخل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق داخلی دروازے پرسکیورٹی عملے نے مناسب تلاشی نہیں لی، جس کے باعث یہ کوتاہی پیش آئی۔ پولیس نے سکیورٹی میں غفلت برتنے پر لولومال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande