
علی گڑھ, 12 جولائی (ہ س)۔
ریاست گیر شجرکاری مہم -2026 کے تحت اتوار کو شیکھا جھیل میں شجرکاری پروگرام منعقد ہوا، جہاں وزیر مملکت (آزاد چارج) برائے بنیادی تعلیم سندیپ سنگھ نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ماحولیات کے تحفظ اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک پیڑ ماں کے نام مہم کو عوامی تحریک بنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش میں ایک ہی دن 35 کروڑ پودے لگانے کی مہم چلائی جا رہی ہے، جبکہ ضلع علی گڑھ میں 43 لاکھ 23 ہزار 100 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ صرف پودے لگانے ہی نہیں بلکہ ان کی حفاظت کی بھی ذمہ داری نبھائیں۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ستیش کمار گوتم، ایم ایل سی پروفیسر طارق منصور، ڈاکٹر مانویندر پرتاپ سنگھ، رکن اسمبلی انیل پاراشر، رکن اسمبلی رویندر پال سنگھ، ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر یوگیندر کمار اور دیگر عوامی نمائندوں و افسران نے بھی شجرکاری کی اور ماحولیات کے تحفظ کا عزم دہرایا۔ سوشل فارسٹری کے افسران نے کہا کہ شجرکاری اسی وقت کامیاب ہوگی جب ہر لگائے گئے پودے کی مناسب دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ