پراگ ڈیری کی دکان میں زبردست آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان
بجنور، 11 جولائی (ہ س)۔ بجنور شہر کوتوالی علاقے کے نمائشگراو¿نڈ چوک پر واقع پراگ ڈیری کی دکان میں اتوار کی صبح زبردست آگ لگ گئی۔ واقعہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور کافی کوش
پراگ ڈیری کی دکان میں زبردست آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان


بجنور، 11 جولائی (ہ س)۔

بجنور شہر کوتوالی علاقے کے نمائشگراو¿نڈ چوک پر واقع پراگ ڈیری کی دکان میں اتوار کی صبح زبردست آگ لگ گئی۔ واقعہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ بجنور شہر کوتوالی علاقے میں سول لائنز پولیس چوکی کے نزدیک نمائش گراو¿نڈ کے قریب پیش آیا۔ ونیت نامی شخص پراگ ڈیری کی دکان چلاتا ہے۔ اس دکان میں چائے، سموسے، پکوڑے، مٹھائیاں، کولڈ ڈرنکس، چپس، لسی اور دودھ کی دیگر اشیاءفروخت ہوتی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً سات بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ اس نے کچھ ہی دیر میں پوری دکان کو اپنی زدمیں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔ آگ کے شعلے اور دھواں کافی دور سے دکھائی دے رہا تھا جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

آگ لگنے سے دکان میں موجود فریج، کاو¿نٹر، فرنیچر، مٹھائیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش مکمل طور پر جل گئیں۔ دکاندار نے لاکھوں روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے بعد فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ظاہر ہوتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande