تلنگانہ میں آئندہ 3دن میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان: محکمہ موسمیات
حیدرآباد ،12 جولائی (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کے مطابق تلنگانہ میں آئندہ تین روز کے دوران مختلف مقامات پر 40 سے 50 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیزسطحی ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔ اتوارکوجاری یومیہ موسمی رپورٹ میں محکمہ نے کہاکہ ریاست کے مختلف
تلنگانہ میں آئندہ 3دن میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان: محکمہ موسمیات


حیدرآباد ،12 جولائی (ہ س)۔

محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کے مطابق تلنگانہ میں آئندہ تین روز کے دوران مختلف مقامات پر 40 سے 50 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیزسطحی ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔ اتوارکوجاری یومیہ موسمی رپورٹ میں محکمہ نے کہاکہ ریاست کے مختلف علاقوں میں آئندہ سات دن کے دوران کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون اس وقت کمزور بنا ہوا ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ریاست کے ایک دو مقامات پربارش ریکارڈ کی گئی۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande