40 سالہ امرناتھ یاتری پنتھہ چوک یاترا نواس پر بس میں مردہ پایا گیا
سرینگر، 12 جولائی (ہ س) سرینگر کے پنتھہ چوک میں اتوار کو یاترا نواس کے باہر کھڑی بس کے اندر ایک 40 سالہ امرناتھ یاتری مردہ حالت میں پایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت ہمت بٹی عرف جوگا سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جو کہ پنجاب کا رہنے والا ہے
40 سالہ امرناتھ یاتری پنتھہ چوک یاترا نواس پر بس میں مردہ پایا گیا


سرینگر، 12 جولائی (ہ س) سرینگر کے پنتھہ چوک میں اتوار کو یاترا نواس کے باہر کھڑی بس کے اندر ایک 40 سالہ امرناتھ یاتری مردہ حالت میں پایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت ہمت بٹی عرف جوگا سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جو کہ پنجاب کا رہنے والا ہے۔ یاتری کو ساتھی یاتریوں اور عملے نے کھڑی بس کے اندر بے ہوش پایا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ حکام نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ موت کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande