چندنواڑی میں ایک بھاری پتھر کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک
سری نگر، 12 جولائی (ہ س): امرناتھ یاترا کے راستے پر چندنواڑی کے قریب ایک خچر پورٹر اس کے خیمے سے پتھرگرنے کے بعد ہلاک ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا، متوفی کی شناخت شبیر احمد شاہ (27) ولد محمد یٰسین شاہ ساکن براڈ چیروان، اشمقام، اننت ناگ کے طور پر کی
چندنواڑی میں ایک بھاری پتھر کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک


سری نگر، 12 جولائی (ہ س): امرناتھ یاترا کے راستے پر چندنواڑی کے قریب ایک خچر پورٹر اس کے خیمے سے پتھرگرنے کے بعد ہلاک ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا، متوفی کی شناخت شبیر احمد شاہ (27) ولد محمد یٰسین شاہ ساکن براڈ چیروان، اشمقام، اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شبیر احمد شاہ چندنواڑی کے قریب اپنے خیمے میں سو رہے تھے۔ ایک بڑا پتھر اچانک خیمے پر گرا جس سے ان کی موت ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کسی قسم کی طبی امداد فراہم کرنے سے قبل ہی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande