شجرکاری مہایگیہ: شام 4 بجے تک ریاست بھر میں 30 کروڑ پودے لگائے گئے
لکھنو، 12 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو گورکھپور لنک ایکسپریس وے پر بھگوان پور ٹول پلازہ کے قریب نیم، پیپل اور برگد کے پودے لگا کر شجرکاری مہایگیہ 2026 کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے پودا لگانے کے بعد سیلفی بھی لی۔ شجرکاری مہایگی
شجر


لکھنو، 12 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو گورکھپور لنک ایکسپریس وے پر بھگوان پور ٹول پلازہ کے قریب نیم، پیپل اور برگد کے پودے لگا کر شجرکاری مہایگیہ 2026 کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے پودا لگانے کے بعد سیلفی بھی لی۔ شجرکاری مہایگیہ 2026 کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام کے اسٹیج سے وزیر اعلیٰ نے مختصر فلم اتر پردیش کے نو سال کی ہرت گاتھا مختصر فلم اور وانیکی کیلنڈر کو ریلیز کیا۔

نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے جھانسی میں پودا لگایا، نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک اور ریاستی جنرل سکریٹری تنظیم دھرمپال سنگھ نے لکھنو¿ میں، ریاستی بی جے پی صدر پنکج چودھری نے امبیڈکر یونیورسٹی لکھنو میں، وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے دیوریا میں، آبی توانائی کے وزیر سوتنتر دیو سنگھ نے جالون اورمرکزی وزیربھوپندرچودھری نے مراد آباد اور نندگوپال نندی نے پریاگ راج میںپودا لگایا۔ ریاست بھر میں شجرکاری مہم شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ محکمہ جنگلات کے مطابق شام 4 بجے تک ریاست بھر میں 30 کروڑ پودے لگائے گئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande