جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ،این سی نے تحریک کو تیز کرنے کا اعلان کیا
جموں، 12 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیرکوریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے کو لے کرنیشنل کانفرنس نے اپنی تحریک مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیرمیں حقیقی معنوں میں اچھے دن اسی وقت آئیں گے جب خطے کو دوب
Dy cm


جموں، 12 جولائی (ہ س)۔

جموں و کشمیرکوریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے کو لے کرنیشنل کانفرنس نے اپنی تحریک مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیرمیں حقیقی معنوں میں اچھے دن اسی وقت آئیں گے جب خطے کو دوبارہ ریاستی درجہ دیا جائے گا۔

سریندر چودھری نے کہا کہ بے روزگاری جموں و کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے اور تقریباً ہر گھر میں ایک نہ ایک نوجوان بے روزگار ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے مزید تاخیر کے بغیر ریاستی درجہ بحال کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل کانفرنس کے تمام وزراء، اراکینِ اسمبلی اور پارٹی قائدین 20 جولائی کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیں گے تاکہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ بھرپور انداز میں اٹھایا جا سکے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی درجہ بحال کرنا جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، انتظامی جوابدہی کو یقینی بنانے اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی سابقہ ریاست کی تنظیمِ نو کے بعد اسے دو مرکزی زیرِ انتظام علاقوں، جموں و کشمیر اور لداخ، میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ نیشنل کانفرنس مسلسل ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کرتی آ رہی ہے، جبکہ 20 جولائی کو ہونے والے احتجاج میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت، وزراء، اراکینِ اسمبلی اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande