کمسن بچی کا مصروف سڑک پرگاڑی چلانے کا معاملہ، سب انسپکٹر پرغفلت کا الزام
حیدرآباد ،12 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں ایک سب انسپکٹر(ایس آئی)پراپنی چھ سالہ پوتی کو مصروف مرکزی سڑک پرگاڑی چلانے دینے کاالزام عائد کیاگیاہے، جس کے باعث علاقے میں شدید ٹریفک جام پیدا ہوگیا اورعوامی تحفظ سےمتعلق خدشات جنم لینے ل
کمسن بچی کا مصروف سڑک پرگاڑی چلانے کا معاملہ، سب انسپکٹر پرغفلت کا الزام


حیدرآباد ،12 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں ایک سب انسپکٹر(ایس آئی)پراپنی چھ سالہ پوتی کو مصروف مرکزی سڑک پرگاڑی چلانے دینے کاالزام عائد کیاگیاہے، جس کے باعث علاقے میں شدید ٹریفک جام پیدا ہوگیا اورعوامی تحفظ سےمتعلق خدشات جنم لینے لگے۔ مقامی افراد کے مطابق کمسن بچی کے گاڑی چلانے کے دوران سڑک پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوئی،جس سے راہگیروں اوردیگر گاڑی سواروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ جب مقامی لوگوں نے اس بارے میں سب انسپکٹرسے استفسارکیااورعوامی سلامتی کے پیش نظراپنی تشویش کااظہارکیاتوانہوں نے مبینہ طورپربرہمی کااظہارکرتے ہوئے نامناسب زبان استعمال کی اورکہاکہ یہ ان کی مرضی ہےاورکوئی ان سے سوال کرنے والا نہیں۔ مقامی عوام نے اس واقعہ پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کسی نابالغ بچے کوعوامی سڑک پرگاڑی چلانے کی اجازت دینا نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے حادثات کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی قسم کی قانونی یا محکمانہ خلاف ورزی ثابت ہو تو ذمہ دار افراد کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔ تاحال پولیس حکام کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande