بی جے پی امیدوار آشوتوش تیواری پیتا مبرا پیٹھ پہنچے، ماں کا آشیرواد لیا
بھوپال، 12 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا امیدوار اعلان کیے جانے کے بعد آشوتوش تیواری اتوار کے روز پیتا مبرپیٹھ پہنچے، جہاں انہوں نے ماں پیتا مبر کے درشن کر کے آشیرواد لیا۔ پیتا
پیتا مبرا پیٹھ میں پوجا کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار آشوتوش تیواری


بھوپال، 12 جولائی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا امیدوار اعلان کیے جانے کے بعد آشوتوش تیواری اتوار کے روز پیتا مبرپیٹھ پہنچے، جہاں انہوں نے ماں پیتا مبر کے درشن کر کے آشیرواد لیا۔

پیتا مبرپیٹھ احاطے میں بی جے پی کارکنوں نے آشوتوش تیواری کا استقبال کیا۔ ان کے ساتھ سیوڑھا کے رکن اسمبلی پردیپ اگروال اور تنظیم کے کئی سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔

پیتا مبر پیٹھ میں درشن کے بعد آشوتوش تیواری نے کہا کہ مائی نے خدمت کے لیے بلایا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے جاو، خدمت کرو۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے علاقے کی ترقی کے لیے جو کام کیے ہیں، انہیں آگے بڑھایا جائے گا۔ وہ ڈاکٹر مشرا کی رہنمائی میں سینئر لیڈروں سے بات چیت کر کے علاقے کی ہمہ جہت ترقی کی سمت میں کام کریں گے۔

تیواری نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی اسکیمیں نوجوانوں کی مسلسل حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی سے جڑنے اور پارٹی کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

پیتا مبرا پیٹھ میں سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کے حامی مانے جانے والے کچھ کارکن بھی موجود تھے۔ سیاسی حلقوں میں اسے بی جے پی کی یکجہتی کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حالانکہ، اس پر کسی لیڈر کی طرف سے کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں آیا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب میں مقابلہ دلچسپ ہو گیا ہے۔ بی جے پی نے دتیا ضمنی انتخاب کے لیے سابق وزیر داخلہ نروتم مشرا کا ٹکٹ کاٹ کر آشوتوش تیواری کو امیدوار بنایا ہے۔ اس سے پارٹی کارکنوں میں ناراضگی بھی نظر آئی ہے۔ چمبل خطے کی تاریخ میں پہلی بار بی جے پی کارکنوں نے کسی امیدوار کی مخالفت کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔

کانگریس نے یہاں سے قدآور رہنما گھنشیام سنگھ کو امیدوار قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ دتیا سے آزاد سماج پارٹی نے بھی دامودر یادو کو میدان میں اتار دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande