
کانپور، 12 جولائی (ہ س) اترپردیش کے کانپور میں شیوراج پور تھانے کی حدود میں واقع مدن پور گاو¿ں کے باہر ایک قبرستان میں اتوار کو ایک 32 سالہ شخص کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملنے کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ مرنے والے کی شناخت مدن پور گاوں کے رہنے والے رنجیت یادو (32) کے طور پر کی گئی ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ وہ ہفتے کی دیر رات گھر سے نکلا تھا۔ آج صبح گاو¿ں والوں نے کھیتوں کی طرف جاتے ہوئے اس کی لاش قبرستان میں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی دیکھی۔ اس کے بعد گاوں والوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔
گاوں والوں نے بتایا کہ رنجیت چائے اور ناشتے کاا سٹال چلاتا تھا، لیکن شراب کی لت کی وجہ سے اس کا کاروبار متاثر ہوگیاتھا۔ وہ اس وقت بے روزگار تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خاندان میں مالی تنگی کے حوالے سے اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ متوفی نے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور فیلڈ یونٹ نے شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ شیوراج پور اسٹیشن ہاو¿س آفیسر (ایس ایچ او) امت سنگھ نے بتایا کہ پہلی نظر میں یہ معاملہ خودکشی کا لگتا ہے۔ فارنسک تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی وصولی کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی