انگلینڈ ناروے کو 2-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچی
نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س)۔ انگلینڈ نے جوڈ بیلنگھم کے دو شاندار گولوں کی بدولت فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ فلوریڈا کے میامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ نے ناروے کو ایکسٹرا ٹائم میں 2-1 سے
انگلینڈ ناروے کو 2-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچی


نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س)۔

انگلینڈ نے جوڈ بیلنگھم کے دو شاندار گولوں کی بدولت فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ فلوریڈا کے میامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ نے ناروے کو ایکسٹرا ٹائم میں 2-1 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔

مقررہ 90 منٹ میں میچ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر تھیں۔ اس کے بعد بیلنگھم نے اضافی وقت میں فاتحانہ گول کر کے انگلینڈ کو یادگار فتح دلا دی۔

ناروے نے میچ کا پہلا گول 36ویں منٹ میں کیاتھا۔اینڈریاس شجیلڈروپ نے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔ تاہم انگلینڈ نے زیادہ انتظار نہیں کیا اور جوڈ بیلنگھم نے چند منٹ بعد ہی برابری کر دی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے متعدد مواقع پیدا کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ جس کے نتیجے میں میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔ اضافی وقت کے شروع میں جوڈ بیلنگھم نے میچ کا دوسرا اور فیصلہ کن گول 93ویں منٹ میں کیا۔ اس گول کے بعد انگلینڈ نے اپنی برتری برقرار رکھی اور بالآخر میچ 2-1 سے جیت لیا۔

میچ کے بعد انگلینڈ کے ہیڈ کوچ تھامس ٹوچل نے کہا کہ نتیجہ شاندار رہا، ہم ٹورنامنٹ کی آخری چار ٹیموں میں پہنچ گئے ہیں جو ہمارے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ تاہم ہم سے کچھ غلطیاں ہوئیں، ہماری رفتار اتنی اچھی نہیں تھی اور ہمارے کھیل میں مستقل مزاجی کا فقدان تھا۔ آج قسمت ہمارے ساتھ تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande