
سرینگر 12 جولائی( ہ س) ۔غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی نقل و حمل کے خلاف اپنی مسلسل مہم کے ایک حصے کے طور پر، گاندربل پولیس نے غیر قانونی طور پر نکالی گئی ریت کی نقل و حمل کرنے والے 05 ٹرکوں کو روک کر ایک اور اہم کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق گاندربل کی طرف جانے والی گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن سونمرگ کی ایک ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران روکا۔ معائنہ کرنے پر، ٹرکوں میں کان کنی کے مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، جائز اجازت کے بغیر ریت لے جایا جارہا تھا ۔ اس معاملے کو فوری طور پر محکمہ ارضیات اور کان کنی کے ساتھ اٹھایا گیا، جس کے بعد تمام 05 ٹرکوں کے چالان کیے گئے اور قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ محکمہ ارضیات اور کان کنی کی طرف سے لاگو قوانین کے مطابق ہر گاڑی پر 17,425 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ گاندربل پولیس غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کو روکنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ اس طرح کی انفورسمنٹ مہم ضلع بھر میں جاری رہے گی، اور معدنیات کو غیر قانونی طریقے سےنکالنے اور نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir