گیس سلنڈر سے لگی آگ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاک
نوادہ، 12 جولائی (ہ س)۔ ضلع کے کواکول بازار میں کوآپریٹو بینک کے قریب اتوار کے روزگھر میں گیس سلنڈر سے جڑے چولہے میں اچانک آگ لگ گئی ۔ آگ نے تیزی سے پورے کچن کو اپنی زد میں لے لیا، جس سے ریفریجریٹر اور دیگر گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ل
گیس سلنڈر  سے لگی  آگ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر


نوادہ، 12 جولائی (ہ س)۔ ضلع کے کواکول بازار میں کوآپریٹو بینک کے قریب اتوار کے روزگھر میں گیس سلنڈر سے جڑے چولہے میں اچانک آگ لگ گئی ۔ آگ نے تیزی سے پورے کچن کو اپنی زد میں لے لیا، جس سے ریفریجریٹر اور دیگر گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ لاکھوں روپے کی املاک تباہ ہو گئیں۔ بھولا سا کا بیٹا جتیندر کمار آگ بجھانے کی کوشش میں معمولی جھلس گیا۔ واقعہ سے آس پاس کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوںن نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور گاؤں والوں کی مدد سے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔سماجی کارکن اور مقامی لوگ آیوش کمار نے بتایا کہ گاؤں والوں اور فائر ڈپارٹمنٹ کی بروقت کارروائی سے آگ پر بروقت قابو پالیا گیا۔ آگ پر بروقت قابو نہ پایا جاتا تو قریبی مکانات بھی زد میں آ سکتے تھے اور کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande