فلم اداکارہ پاولا شیاما سنگین حالت میں اسپتال داخل ، پولیس نے شیلٹرہوم بھیج دیا
حیدرآباد ،12 جولائی (ہ س)۔ تیلگوفلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاولا شیاما اپنی بیٹی مادھوی کے ہمراہ حیدرآباد کے ایرہ گڈہ میں واقع سرکاری چیسٹ ہاسپٹل میں کسمپرسی کی حالت میں پائی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کونامعلوم افراد اسپتال کے احاطے میں چھوڑ
فلم اداکارہ پاولا شیاما کسمپرسی کی حالت میں ہاسپٹل سے رجوع ، پولیس نے شیلٹرہوم بھیج دیا


حیدرآباد ،12 جولائی (ہ س)۔ تیلگوفلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاولا شیاما اپنی بیٹی مادھوی کے ہمراہ حیدرآباد کے ایرہ گڈہ میں واقع سرکاری چیسٹ ہاسپٹل میں کسمپرسی کی حالت میں پائی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کونامعلوم افراد اسپتال کے احاطے میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ اسپتال کے عملے نے اداکارہ کوپہچاننے کے بعد فوری طورپر متعلقہ حکام کواطلاع دی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ طبی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ انہیں سینے سے متعلق کوئی بیماری لاحق نہیں ہے،جس کے بعدانہیں مزید طبی معائنے کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق عثمانیہ ہاسپٹل میں طبی معائنے مکمل ہونے کے بعد پاولا شیاما اوران کی بیٹی وہاں قیام نہ کرسکیں اوردوبارہ ایرہ گڈہ کے چیسٹ ہاسپٹل واپس آگئیں۔ بعد ازاں ہاسپٹل انتظامیہ کی اطلاع پرپولیس نے مداخلت کرتے ہوئے اداکارہ اور ان کی بیٹی کودیکھ بھال اورتحفظ کی غرض سے ایک شیلٹرہوم منتقل کردیا۔ یہ واقعہ فلمی اورسماجی حلقوں میں تشویش کاباعث بناہے اوراس نے ایک بارپھرفلمی صنعت سے وابستہ بزرگ فنکاروں کی فلاح وبہبوداوران کی دیکھ بھال کے مسائل کواجاگرکیاہے۔ پاولا شیامانے اپنے فلمی کیریئرکے دوران متعدد تلگوفلموں میں یادگارکردارادا کیے اورناظرین میں خاصی مقبولیت حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande