آخری ٹی-20 میچ میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 56 رنوں سے ہرایا، 0-4 سے سیریز جیتی
ساوتھمپٹن، 12 جولائی (ہ س)۔ سلامی بلے باز جوس بٹلر کی دھماکہ خیز سنچری اور ہیری بروک کی ناٹ آوٹ طوفانی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی-20 مقابلے میں ہندوستان کو 56 رنوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔ اس جیت
آخری ٹی-20 میچ میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 56 رنوں سے ہرایا، 0-4 سے سیریز جیتی


ساوتھمپٹن، 12 جولائی (ہ س)۔ سلامی بلے باز جوس بٹلر کی دھماکہ خیز سنچری اور ہیری بروک کی ناٹ آوٹ طوفانی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی-20 مقابلے میں ہندوستان کو 56 رنوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔ اس جیت کے ساتھ انگلینڈ آئی سی سی ٹی-20 بین الاقوامی رینکنگ میں ہندوستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی نمبر-1 ٹیم بھی بن گیا۔

ساوتھمپٹن کے روز باول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تین وکٹوں پر 257 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا، جو ہندوستان کے خلاف اس کا ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم 20 اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 201 رن ہی بنا سکی۔

انگلینڈ کی اننگز میں جوس بٹلر نے 64 گیندوں پر 131 رنوں کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی، جس میں چوکوں اور چھکوں کی بارش دیکھنے کو ملی۔ کپتان ہیری بروک نے 45 گیندوں پر ناٹ آوٹ 95 رن بنا کر ان کا شاندار ساتھ نبھایا۔ دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 233 رنوں کی ریکارڈ شراکت داری کی، جو ہندوستان کے خلاف ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

ہندوستان کی جانب سے شیوم دوبے نے دو، جبکہ پرسدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ان کے علاوہ، کوئی بھی ہندوستانی گیند باز وکٹ نہیں لے سکا اور پورے میچ میں انگلش بلے بازوں پر قابو پانا مشکل رہا۔

258 رنوں کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ابھشیک شرما 3 رنوں کے ذاتی اسکور پر جلدی آوٹ ہو گئے۔ حالانکہ ایشان کشن نے 56 اور تلک ورما نے 25 گیندوں میں تیز رفتار 53 رن بنا کر جدوجہد کی، لیکن دیگر بلے باز بڑی شراکت داری نہیں کرسکے۔ کپتان شریس ایر نے 28، سنجو سیمسن نے 27 اور شیوم دوبے نے 14 رن بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عادل رشید نے دو اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی نپی تلی گیند بازی نے ہندوستانی بلے بازی کی واپسی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

یہ ہندوستان کی ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں رنوں کے لحاظ سے چوتھی سب سے بڑی شکست رہی۔ وہیں، شریس ایر کی کپتانی میں یہ لگاتار ساتویں ٹی-20 ہار درج ہوئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande