دہلی سے نیپال جارہے نیپالی شہری کی مشتبہ حالت میں موت
نوئیڈا، 12 جولائی (ہ س)۔ دہلی سے ڈیلکس بس میں سوار ہوکر نیپال جارہے ایک شخص کی تھانہ سیکٹر24علاقہ کے سیکٹر34کے پاس بس میں مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔پولس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ تھانہ انچار سبودھ کمار نے اتوار کو بتای
دہلی سے نیپال جارہے نیپالی شہری کی مشتبہ حالت میں موت


نوئیڈا، 12 جولائی (ہ س)۔ دہلی سے ڈیلکس بس میں سوار ہوکر نیپال جارہے ایک شخص کی تھانہ سیکٹر24علاقہ کے سیکٹر34کے پاس بس میں مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔پولس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

تھانہ انچار سبودھ کمار نے اتوار کو بتایا کہ لمبنی، نیپال کا رہنے والا مکت بہادر تھاپا (30) کل رات ایک ڈیلکس بس میں دہلی سے نیپال جا رہا تھا۔ جیسے ہی بس سیکٹر 34 کے قریب پہنچی، وہ اندر ہی بے ہوش ہوگیا۔ اسے فوری طور پر نوئیڈا ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور لواحقین کو واقعہ کی اطلاع دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande