جم جانے کے دوران پل کی دیوار سے ٹکرا ئی بائک، 11 ویں جماعت کا طالب علم ہلاک
کانپور، 12 جولائی (ہ س) 11 ویں جماعت کا ایک طالب علم گووند نگر تھانہ علاقے میں جم جانے کے کے دوران اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب اس کی موٹرسائیکل قابو سے باہر ہو گئی اور ایک پل کی دیوار سے ٹکرا گئی۔حادثے میں طالب علم کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ ا
ہلاک


کانپور، 12 جولائی (ہ س) 11 ویں جماعت کا ایک طالب علم گووند نگر تھانہ علاقے میں جم جانے کے کے دوران اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب اس کی موٹرسائیکل قابو سے باہر ہو گئی اور ایک پل کی دیوار سے ٹکرا گئی۔حادثے میں طالب علم کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ اسے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اس واقعے نے خاندان کو سوگوار کر دیا ہے۔

رتن لال نگر کا رہنے والا اشپریت سنگھ (18) ایک پرائیویٹ اسکول میں 11ویں جماعت کا طالب علم تھا۔ ہفتہ کی شام وہ جم جانے کے لیے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تھا۔ راستے میں، ایچ آئی جی پل کے قریب، اس کی موٹر سائیکل اچانک پل کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وہ سڑک پر گر گیا اور اسے شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے کے وقت اس نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔

راہگیروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو اسپتال پہنچایا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے دوسرے اسپتال ریفر کیا گیا، جہاں وہ دیررات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

متوفی کے والد گگندیپ سنگھ نے بتایا کہ ان کا بیٹا روازانہجم جاتا تھا۔ وہ اپنی موٹر سائیکل پر جم جا رہا تھا جب حادثہ پیش آیا، جس نے اس کی جان لے لی۔

گووند نگر اسٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) اشوک دوبے نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande