بلڈھانہ میں دریائے پورنا میں ڈوبنے سے دو کمسن بچوں کی موت
بلڈھانہ ، 12 جولائی (ہ س) ۔ مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں اتوار کے روز دریائے پورنا میں ڈوبنے سے دو کمسن بچوں کی دردناک موت ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ناندورا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اس
ACCIDENT MAHA TWO CHILDREN DROWN


بلڈھانہ ، 12 جولائی (ہ س) ۔ مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں اتوار کے روز دریائے پورنا میں ڈوبنے سے دو کمسن بچوں کی دردناک موت ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ناندورا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال روانہ کردیا۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق ناندورا شہر کے وارڈ نمبر ایک کے رہائشی دو کمسن بچے اتوار کی صبح دریائے پورنا میں نہانے اور تیرنے کے لیے گئے تھے۔ انہیں دریا کی گہرائی کا صحیح اندازہ نہیں تھا۔ اسی دوران دونوں کا پیر پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں جا پہنچے۔ بچوں نے مدد کے لیے آوازیں بھی لگائیں، لیکن دریا کے تیز بہاؤ اور زیادہ گہرائی کے باعث انہیں بچایا نہ جا سکا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اوم سائیں فاؤنڈیشن کی جل متر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ کافی کوششوں کے بعد دونوں بچوں کو دریا سے باہر نکال کر ناندورا کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔ متوفی بچوں کی شناخت 14 سالہ کرشنا بالو بھوپالے اور 12 سالہ پرتیک شیولال وانکھیڑے کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں سے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande