آپ کا سندر کانڈ پروگرام ایک سیاسی چال ہے: ہرش ملہوترا
نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س) دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ہرش ملہوترا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کے لئے سندر کانڈ کا پاٹھ محض ایک سیاسی چال ہے۔ وہ پاٹھ کا اہتمام کر کے اپنی سیاسی حیثیت کو بہتر بن
پاٹھ


نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س) دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ہرش ملہوترا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کے لئے سندر کانڈ کا پاٹھ محض ایک سیاسی چال ہے۔ وہ پاٹھ کا اہتمام کر کے اپنی سیاسی حیثیت کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دہلی بی جے پی کے صدر نے اتوار کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شری رام مندر پر بولنا اور سندر کانڈ کاپاٹھ کا اہتمام کرنا پنجاب اور دیگر ریاستوں میں آنے والے انتخابات میں ہندو ووٹروں کو راغب کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال جو آج روہنی میں سندر کانڈ کاپاٹھ کا اہتمام کر رہے ہیں، انہیں یہ بھی بتانا چاہئے کہ انہوں نے 2024 کے لئے اعلان کردہ سندر کانڈپاٹھ سیریز کو کیوں ترک کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande