
کوربا، 12 جولائی (ہ س)۔
چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع کے سرحدی پاسان علاقے میں اتوار کو ایک المناک سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ کہرہ نالہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
حادثے کے فوری بعد آس پاس کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے، زخمیوں کی مدد کی اور پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے متوفی کی لاش کو تحویل میں لے کر پنچنامے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ یہ خبر لکھے جانے کے وقت جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ