دمکا میں باپ نے بیٹی کو کیاقتل ، بچانے آیا بزرگ بھی جاں بحق ،ملزم گرفتار
دمکا، 12 جولائی (ہ س)۔۔ دمکا ضلع کے سریاہاٹ تھانہ علاقے کے تحت بیلوڈیہہ گاو¿ں میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔ بیٹی کو بچانے اور ملزم کو سمجھانے پہنچے گاو¿ں کے ایک بزرگ شخص پر بھی اس نے حملہ کیا۔ شدید زخمی بزرگ کی علاج کے دوران موت ہو
دمکا میں باپ نے بیٹی کو کیاقتل ، بچانے آیا بزرگ بھی جاں بحق ،ملزم گرفتار


دمکا، 12 جولائی (ہ س)۔۔

دمکا ضلع کے سریاہاٹ تھانہ علاقے کے تحت بیلوڈیہہ گاو¿ں میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔ بیٹی کو بچانے اور ملزم کو سمجھانے پہنچے گاو¿ں کے ایک بزرگ شخص پر بھی اس نے حملہ کیا۔ شدید زخمی بزرگ کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد پورے گاو¿ں میں سوگ اور غم وغصہ کی فضا ہے۔

مرنے والی لڑکی کی شناخت پڑکی کماری (13) کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ دوسرے متوفی 68 سالہ سرجو منڈل ہے، جو گاو¿ں کا رہنے والا ہے۔ گاو¿ں والوں کے مطابق ہفتہ کے روز ملزم منوج منڈل کسی معاملے پر اپنی بیٹی کو بے دردی سے پیٹ رہا تھا۔ لڑکی کے رونے کی آواز سن کر سرجو منڈل بچاو¿ کے لیے پہنچ گئے اور منوج منڈل کو سمجھانے کی کوشش کی۔ اس سے ناراض ہو کر منوج منڈل نے سرجو منڈل پر بھی حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اہل خانہ اور گاو¿ں والوں کی مدد سے اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے بہتر علاج کے لیے دیوگھر ریفر کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اس دوران حملہ میں شدید زخمی ہونے والی پڑکی کماری کی بھی موت ہوگئی۔ الزام ہے کہ قتل کے بعد منوج منڈل نے واقعہ کو چھپانے کے لیے لڑکی کی لاش کو گاو¿ں کے ایک کنویں میں پھینک دیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور پورے واقعہ کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیس میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande