
کولکاتہ، 11 جولائی (ہ س)۔
کولکاتہ پولیس کے دو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سطح کے افسران کو مغربی بنگال کے وزیر اعلی شوبھیندو ادھیکاری کے خلاف سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔
لال بازار ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (نارتھ-3) بِدھان ساہا اور ڈپٹی کمشنر (پورٹ-2) پارتھا پرتیم داس کے خلاف کی گئی ہے۔ الزام ہے کہ دونوں افسران نے اپنے متعلقہ سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر وزیر اعلیٰ اور ریاستی حکومت سے متعلق متنازعہ اور مبینہ طور پر قابل اعتراض مواد شیئر کیاتھا۔
ذرائع کے مطابق پارتھ پرتیم داس نے ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے خلاف ایک متنازعہ ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ بدھان ساہا پر بھی اسی طرح کا مواد شیئر کرنے کا الزام ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کولکاتہ پولیس کمشنر نے پہلے تمام پولیس افسران کو سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت خاص احتیاط برتنے کا مشورہ دیا تھا۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ انتظامیہ سے متعلق کوئی بھی گمراہ کن یا نامناسب پیغام معاشرے پر برا اثر ڈال سکتا ہے۔
معاملے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد دونوں اہلکاروں کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ محکمانہ انکوائری جاری ہے، نتائج کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ