
گورکھپور، 11 جولائی (ہ س)۔’عوامی خدمت سب سے پہلے‘ کے نعرے کے ساتھ، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کی صبح خراب موسم کے باوجود عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے ’جنتا درشن‘ کا انعقاد کیا۔ وہ گورکھ ناتھ مندر میں بارش میں دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں سے ملے۔ ان کے مسائل سنے۔ اپنے مسائل لے کر آئے لوگوں سے خوشگوار اندازمیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریشان نہ ہوں،تمام مسائل حل کئے جائیں گے، حکومت ہر کسی کی بھرپور مدد کرے گی۔ جنتا درشن میں وزیر اعلیٰ نے آس پاس موجود عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر مصیبت زدہ شخص کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور انہیں بروقت اور شفاف طریقے سے حل کریں۔
بارش کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ہفتہ کی صبح گورکھ ناتھ مندر احاطے کے مہنت دگ وجے ناتھ اسمرتی بھون آڈیٹوریم میں عوام کی سہولت کے لیے ایک ’جنتادرشن‘ کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ یوگی نے تقریباً 250 لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی ہدایت دی۔ کرسیوں پر بیٹھے لوگوں تک جاکر وزیر اعلیٰ نے ان کے دکھ درد کے بارے میں جانا اور انہیں یقین دلایا کہ سب کے مسائل حل کیے جائیں گے۔
جنتا درشن میں، کچھ خواتین نے پڑوسیوں کے ذریعہ تو کچھ نے دبنگوں کے ذریعہ ان کی زمین قبضہ کرنے کی شکایت کی۔ اس پر وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ خاندانی اراضی کے تنازعات کی صورت میں پیمائش اور دیگر تحقیقات کے بعد منصفانہ طریقہ سے حل کیا جائے۔ اگر کسی طاقتور نے کسی غریب کی زمین پر قبضہ کیا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ہر بار کی طرح ہفتہ کو بھی کچھ لوگ جنتا درشن میں سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے مالی مدد کی درخواست لے کر پہنچے تھے۔ ایسے میں وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ علاج کے لئے اسپتال کے تخمینہ کا عمل جلد مکمل کرکے حکومت کو بھیجیں۔ وزیر اعلیٰ کے ریلیف فنڈ سے علاج کے لیے مناسب رقم دی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan