مندسور میں خوفناک سڑک حادثہ: دو بائک میں ٹکر، کلیکشن ایجنٹ سمیت دو ہلاک
مندسور میں خوفناک سڑک حادثہ، دو بائک میں ٹکر، کلیکشن ایجنٹ سمیت دو ہلاک مندسور، 11 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور میں جمعہ کی رات پیش آئے ایک دردناک سڑک حادثے میں دو بائک سوار نوجوانوں کی جان چلی گئی۔ کرجو اورکرنا کھیڑی گاوں کے درمیان
مندسور میں خوفناک سڑک حادثہ: دو بائکوں کی آمنے سامنے ٹکر، کلیکشن ایجنٹ سمیت دو ہلاک


مندسور میں خوفناک سڑک حادثہ، دو بائک میں ٹکر، کلیکشن ایجنٹ سمیت دو ہلاک

مندسور، 11 جولائی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور میں جمعہ کی رات پیش آئے ایک دردناک سڑک حادثے میں دو بائک سوار نوجوانوں کی جان چلی گئی۔ کرجو اورکرنا کھیڑی گاوں کے درمیان مگرا علاقے میں آمنے سامنے کی ٹکراتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیاں پوری طرح تباہ ہوگئیں اوردونوں سواروں نے دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق، متوفیان کی شناخت سیتامئو تحصیل کے رہائشی راجویر سنگھ ولد بھرت سنگھ اور ناندویل کے رہائشی 38 سالہ وشنو لال ولد مانگی لال کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ راجویرسنگھ ایک نجی مائیکرو فنانس کمپنی میں کلیکشن ایجنٹ تھے۔ جمعہ کی دیر رات وہ بھاو گڑھ علاقے میں کام مکمل کرنے کے بعد بائک سے مندسور لوٹ رہے تھے۔ دوسری طرف، وشنو لال زراعت کے کام سے وابستہ تھے اور مندسور سے اپنے گاوں ناندویل واپس جا رہے تھے۔ اسی دوران کرجو کے قریب دونوں موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر ہو گئی۔

اس حادثے میں آمنے سامنے کی ٹکر میں موٹر سائیکلیں بری طرح تباہ ہو گئیں۔ ٹکر کی آواز سن کر آس پاس کے گاوں والے موقع پر پہنچ گئے اور دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال پہنچایا۔ گاوں کرجو کے سرپنچ گوپال پاٹیدار نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی وہ گاوں والوں کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے۔ ایک زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے جبکہ دوسرے کو نجی گاڑی سے اسپتال پہنچایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، راجویر سنگھ کی موت موقع پر ہی ہو گئی تھی، جبکہ شدید طور پر زخمی وشنو لال نے اسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو ضلع اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیا ہے۔ ہفتہ کی صبح پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔اس حادثے کے بعد دونوں خاندانوں میں ماتم ہے، وہیں علاقے میں بھی اس واقعے سے گہرے دکھ کا ماحول ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande