
نوئیڈا، 11 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں گوتم بدھ نگر ضلع کے سیکٹر 39 تھانہ علاقے میں جی آئی پی مال کے قریب سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ وہ آئی پی مال کے ایک بار میں پارٹی کرنے آیا تھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ پیدل سڑک عبور کر رہا تھا۔
تھانہ سیکٹر 39کے انچارج انسپکٹر ڈی پی شکلا نے بتایا کہ منوج ولد شمبھو (45) ساکن دہلی کل رات جی آئی پی مال کے ایک ریستوران میں پارٹی میں آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پارٹی کے بعد پیدل ہی سڑک عبور کر رہے تھے ۔ اسی دوران ایک نامعلوم ڈرائیور نے انہیں تیزی اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے ٹکر مار دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں ان کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
تھانہ فیز 2 کے انچارج انسپکٹر نے بتایا کہ تھانہ علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں راجویر (50) ولد واسودیو شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور واقعہ میں تھانہ فیز- 2علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دیپک (16) ولد راجندرشدید زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد