ڈائمنڈ لیگ 2026 : سرویش کشارے نے پہلے ہی میچ میں کانسے کا تمغہ جیتا، موناکو میں تیسرے نمبر پر رہے
موناکو، 11 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کے قومی ریکارڈ ہولڈر سرویش کشارے نے ڈائمنڈ لیگ میں اپنے پہلے ہی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ موناکو میں منعقدہ اس باوقار مقابلے میں کش
ہندوستان کے قومی ریکارڈ ہولڈر سرویش کشارے


موناکو، 11 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کے قومی ریکارڈ ہولڈر سرویش کشارے نے ڈائمنڈ لیگ میں اپنے پہلے ہی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ موناکو میں منعقدہ اس باوقار مقابلے میں کشارے نے 2.26 میٹر کی بہترین چھلانگ لگا کر پوڈیم پر جگہ بنائی۔

اس مقابلے کا سونے کا تمغہ یوکرین کے اولیہ ڈوروشچک نے 2.32 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ جیتا، جبکہ گریٹ برطانیہ کے کیمانی جیک نے 2.30 میٹر کی کوشش کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

حالانکہ سرویش اپنے 2.31 میٹر کے قومی ریکارڈ کی برابری نہیں کر سکے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ حال ہی میں بھونیشور میں منعقدہ 65 ویں نیشنل انٹر اسٹیٹ سینئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بنایا تھا۔ اس دوران انہوں نے تیجسون شنکر کے 2.29 میٹر کے پرانے قومی ریکارڈ کو توڑا تھا۔

ڈائمنڈ لیگ سے پہلے سرویش اور کیمانی جیک دونوں کی اس سیزن کی بہترین کارکردگی 2.31 میٹر تھی، جو مقابلے میں حصہ لینے والے 10 کھلاڑیوں میں مشترکہ طور پر سب سے بہتر تھی۔

اس مقابلے میں ٹوکیو اولمپک کے مشترکہ طلائی تمغہ جیتنے والے اٹلی کے جیانمارکو تامبیری اور قطر کے معتز برشم امید کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ تامبیری 2.23 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر رہے، جبکہ برشم 2.20 میٹر کی کوشش کے ساتھ مشترکہ طور پر آٹھویں نمبر پر رہے۔

سرویش کشارے کی اس کارکردگی کو ہندوستانی ایتھلیٹکس کے لیے بڑی کامیابی مانا جا رہا ہے اور آنے والے بین الاقوامی مقابلوں سے پہلے ان کے اعتماد کو بھی مضبوط کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande