ریونت ریڈی نے اسمبلی کی 182 نشستوں میں سے 117 پر کانگریس کی کامیابی کادعوی کیا
حیدرآباد ،11 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے اعتماد ظاہرکیاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ایک بار پھر اقتدارمیں واپس آئے گی۔ انہوں نے پیشنگوئی کی کہ مجوزہ 182رکنی اسمبلی میں کانگریس117 سے زائد نشستیں جیتے گی۔ وزیراعلیٰ
ریونت ریڈی نے اسمبلی کی 182 نشستوں میں سے 117 پر کانگریس کی کامیابی کادعوی


حیدرآباد ،11 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے اعتماد ظاہرکیاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ایک بار پھر اقتدارمیں واپس آئے گی۔ انہوں نے پیشنگوئی کی کہ مجوزہ 182رکنی اسمبلی میں کانگریس117 سے زائد نشستیں جیتے گی۔ وزیراعلیٰ کھمم ضلع کے چنتاکانی منڈل کے جگن ناتھ پورم میں وناکالم ریتوبھروسہ اسکیم کی آخری قسط جاری کرنے کے موقع پرمنعقدہریتوآشیرواد سبھا” سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ سال 2023 میں کھمم سے کانگریس کی سیاسی واپسی کا آغاز ہوا تھا اور آئندہ انتخابات میں بھی پارٹی ایک بارپھرواضح اکثریت حاصل کرے گی۔ انہوں نے الزام لگایاکہ بھارت راشٹرسمیتی (بی آرایس)’’دولت کے زور، جھوٹے پروپیگنڈے اورفرضی سروے‘‘ پرانحصارکر رہی ہے،جبکہ کھمم کے عوام نے اس پارٹی کو مستردکردیا ہے۔ اس موقع پرکسانوں میں ای-پٹہ دار پاس بکس بھی تقسیم کی گئیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ کانگریس حکومت اور اس کی عوامی فلاحی پالیسیوں کو مسلسل عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریتوبھروسہ اسکیم کے تحت نو دن کے اندر کسانوں کے کھاتوں میں 9,000 کروڑ روپے منتقل کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 30 ماہ کے دوران حکومت نے زراعت اور کسانوں کی فلاح سے متعلق مختلف اقدامات پر تقریباً 1.75 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، جن میں زرعی قرضوں کی معافی، مفت بجلی، فصل بیمہ، دھان کی خرید پر بونس اور فصلوں کے نقصان کا معاوضہ شامل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande