پروفیسر غلام سرور ہاشمی نے قومی میکسیلوفیشیئل سرجری کانفرنس میں کلیدی خطبہ پیش کیا
علی گڑھ, 11 جولائی (ہ س)۔ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اورل و میکسیلوفیشیئل سرجری کے پروفیسر غلام سرور ہاشمی نے بھوپال میں منعقدہ اے او ایم ایس آئی مِڈ کومس 2026 کانفرنس میں کلیدی مقرر کی حیثیت سے خطاب کیا۔
غلام سرور ہاشمی


علی گڑھ, 11 جولائی (ہ س)۔

ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اورل و میکسیلوفیشیئل سرجری کے پروفیسر غلام سرور ہاشمی نے بھوپال میں منعقدہ اے او ایم ایس آئی مِڈ کومس 2026 کانفرنس میں کلیدی مقرر کی حیثیت سے خطاب کیا۔

انھوں نے ‘‘ٹی ایم جے اینکیلوسس وِد اپر ایئرویز وولومیٹرک چینجیز’’ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم جے اینکیلوسس کے مریضوں کے بالائی تنفسی راستوں میں دو جہتی اور تین جہتی حجمی تبدیلیوں سے متعلق شواہد پر مبنی تحقیقی نتائج پیش کیے۔

اپنے حالیہ تحقیقی پروجیکٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ طویل عرصے تک رہنے والی ٹی ایم جے اینکیلوسس بالائی تنفسی راستوں کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس عارضے کے علاج سے متعلق جدید پیش رفت، موجودہ سائنسی شواہد اور مستقبل کی سمتوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔

فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد اور ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر این ڈی گپتا نے پروفیسر غلام سرور ہاشمی کو اس باوقار کانفرنس میں کلیدی خطبہ پیش کرنے پر مبارک باد دی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande