نیپالی کرکٹ کے فروغ کے لیے بی سی سی آئی کی ہری جھنڈی، انڈیا اے ٹیم نیپال کا دورہ کرے گی
کاٹھمنڈو، 11 جولائی (ہ س)۔ نیپالی کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی ’اے‘ ٹیم کو نیپال بھیجنے اور نیپال کی قومی ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ حال ہی میں نیپال کے وزیر خارجہ ششیر کھنال
نیپال اور ہندوستان کے کرکٹ عہدیداروں کی میٹنگ


کاٹھمنڈو، 11 جولائی (ہ س)۔ نیپالی کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی ’اے‘ ٹیم کو نیپال بھیجنے اور نیپال کی قومی ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

حال ہی میں نیپال کے وزیر خارجہ ششیر کھنال کے دورۂ ہندوستان کے دوران نیپالی کرکٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہندوستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی بات کہی گئی تھی۔ اسی بات چیت کے بعد نیپال اور انڈیا اے ٹیم کے درمیان کرکٹ میچ طے کیا گیا ہے۔

نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کیرتی پور میں واقع ٹی یو انٹرنیشنل کرکٹ گراونڈ میں نیپال اور انڈیا ’اے‘ کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جائے گی۔

نیپال کی جانب سے اس تاریخی سیریز کی باضابطہ معلومات دی گئی ہے۔ اس کے مطابق، یہ سیریز دسمبر 2026 میں منعقد ہوگی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق پہلا میچ 9 دسمبر، دوسرا میچ 11 دسمبر اور تیسرا و آخری میچ 13 دسمبر 2026 کو کھیلا جائے گا۔

اس سیریز کے انعقاد کا فیصلہ اسکاٹ لینڈ میں منعقدہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر چتور بہادر چند، سکریٹری پارس کھڑکا اور بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری دیوجیت سیکیا کے درمیان خصوصی میٹنگ ہوئی۔

اسی میٹنگ میں نیپال اور انڈیا ’اے‘ کے درمیان ٹی-20 سیریز منعقد کرنے پر حتمی اتفاق رائے ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande