پٹنہ سمیت بہار میں مانسون مہربان، محکمہ موسمیات نے 27 اضلاع کیلئے جاری کیا الرٹ
پٹنہ،11جولائی(ہ س)۔بہار میں مانسون اب پوری طرح سے مہربان ہوچکا ہے ۔ گھنے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ لیا ہے، جس کی وجہ سے شدید گرمی سے پریشان لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے لیکن آندھی، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا خطرہ بھی منڈلارہا ہے۔ محکمہ
پٹنہ سمیت بہار میں مانسون مہربان، محکمہ موسمیات نے 27 اضلاع کیلئے جاری کیا الرٹ


پٹنہ،11جولائی(ہ س)۔بہار میں مانسون اب پوری طرح سے مہربان ہوچکا ہے ۔ گھنے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ لیا ہے، جس کی وجہ سے شدید گرمی سے پریشان لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے لیکن آندھی، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا خطرہ بھی منڈلارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے 27 اضلاع کے لیے ہفتہ کے روزایک بڑا الرٹ جاری کیا۔ 19 اضلاع میں اورنج الرٹ اور 8 اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ کئی علاقوں میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔راجدھانی پٹنہ میں صبح سے ہی بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔ دریں اثناء مظفر پور، موتیہاری، ویشالی، دربھنگہ اور شمالی بہار کے کئی اضلاع میں بادلوں کی نقل و حرکت جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 32 اضلاع کے 385 بلاک میں ہلکی سے آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغربی اور مشرقی چمپارن، گوپال گنج، سیوان، سارن، پٹنہ، گیا، نالندہ، بیگوسرائے، لکھی سرائے، بھوجپوراورروہتاس سمیت 19 اضلاع میں شدید بارش کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ موسم میں ہونے والی اس تبدیلی نے یقینی طورپرکسانوں کو خوشی بخشی ہے، کیونکہ دھان کی بوائی میں تیزی آئی ہے۔ حالانکہ ماہرین موسمیات نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے آنے والی نم ہواؤں اورمانسون کی وجہ سے یہ حالات آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ محکمہ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ درختوں کے نیچے یا کھلے میدانوں میں کھڑے ہونے سے گریز کریں اورمحفوظ مقامات پر رہیں۔ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی لیکن نمی سے مکمل نجات کی امید نہیں ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande