
گوہاٹی، 11 جولائی (ہ س)
گوہاٹی کے رکمنی گاو¿ں واقع تانگراسترروڈ پر ایک خاتون کو مبینہ طور پر دھمکی دینے،عوامی طور پر ہنگامہ آرائی کرنے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں35سالہ رکتم کلیتا (35) کو گرفتار کیا گیا ہے۔
آسام پولیس کے مطابق پی سی آر کال موصول ہونے پر دیسپور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم کو مبینہ طور پر نشے میں پایا۔ بار بار کی قانونی ہدایات کے باوجود، اس نے تعاون نہیں کیا، گرفتاری کی مزاحمت کی، اور ای آر ایس ایس -6 اورای آر ایس ایس -7 ٹیموں کے پولیس افسران پر حملہ کیا، جس سے انہیں معمولی زخم آئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کا جارحانہ رویہ دیسپور تھانے میں لانے کے بعد بھی جاری رہا۔ اس نے بریتھ لائزر ٹیسٹ دینے سے انکار کر دیا، ایل این کے عثمان علی پر حملہ کر دیا، ان کی وردی پھاڑ دی، اور تھانے کے اندر لکڑی کی دیوار کو نقصان پہنچایا۔
اس سلسلے میں مقدمہ نمبر 500/2026 دیسپور پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 132، 121(1) اور 324(4) کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ