
نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔
دہلی کے میئر پرویش واہی نے ہفتہ کے روز اپنے علاقائی دفتر روہنی میں منعقدہ ’جن سنوائی‘ کے دوران علاقے کے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے جلد حل کا یقین دلایا۔
اس ’جن سنوائی‘ میں مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مختلف مسائل اور شکایات لے کرپہنچے۔ میئر نے تمام شکایات کو سنجیدگی سے سنا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہر ایک کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے عہدیداروں پر بھی زور دیا کہ وہ بروقت مسائل کو حل کریں اور شکایات کے حل کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔اس موقع پر میئر پرویش واہی نے کہا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنا کارپوریشن کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کا فوری اور موثر حل ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے پرعزم ہے۔میئر نے عوام کو یقین دلایا کہ عوامی مفاد سے متعلق ہر معاملے کو حساس طریقے سے نمٹا جائے گا تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan