
نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو دارالحکومت کے ایک پٹرول پمپ اور سروس اسٹیشن کا دورہ کیا اور لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایتھنول 20 ایندھن کے استعمال کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔
آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ حکومت ای20 کے بارے میں مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اس مسئلہ پر آواز اٹھانے والوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے پٹرول پمپس اور سروس اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور گاڑیوں کے مالکان اور مکینکس سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں نے ای20 ایندھن کی وجہ سے گاڑیوں کے مائلیج میں کمی اور انجن کے مسائل کی شکایت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ