
سرینگر، 11 جولائی،( ہ س)۔ سری نگر کے اندرا نگر علاقے میں ایک ہوٹل کے باتھ روم میں 30 سالہ ہوٹل کا باورچی بے ہوش پایا گیا اور اسے ہفتہ کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کرنے کے بعد مردہ قرار دیا گیا۔ متوفی کی شناخت محمد امین ملا ولد محمد یوسف ساکنہ پاپچن، بانڈی پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ ہوٹل کے مالک نے ملازم کو بے ہوشی کی حالت میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچایا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ان کے ساتھیوں کے بیان کے مطابق محمد امین کو ہسپتال لے جانے سے قبل ہوٹل کے باتھ روم میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موت کی وجہ جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir