تاریخ کے آئینےمیں 12 جولائی : جب میتالی راج نے خواتین کی کرکٹ میں تاریخ رقم کی
کرکٹ کی تاریخ میں 12 جولائی خاص اہمیت کی حامل ہے۔ 12 جولائی، 2017 کو ہندوستان کی سابق عظیم کرکٹ کھلاڑی میتالی راج نے خواتین کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا۔ آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے میچ کے دوران، وہ خ
HISTORY-12JULY-MITHALI-RAJ


کرکٹ کی تاریخ میں 12 جولائی خاص اہمیت کی حامل ہے۔ 12 جولائی، 2017 کو ہندوستان کی سابق عظیم کرکٹ کھلاڑی میتالی راج نے خواتین کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا۔ آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے میچ کے دوران، وہ خواتین کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے انگلینڈ کی سابق عظیم کرکٹرشارلٹ ایڈورڈز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میتالی نے اپنے شاندار کریئر کے دوران ہندوستانی خواتین کی کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، جس میں طویل عرصے تک ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی کپتانی بھی شامل ہے۔ وہ خواتین کی ون ڈے کرکٹ میں 7,000 سے زیادہ رن بنانے والی نہ صرف پہلی کھلاڑی بن گئیں بلکہ اس سنگ میل تک پہنچنے والی واحد خاتون کھلاڑی بھی ہیں۔

خواتین کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ ان کے پاس ہے۔ اپنے شاندار کریئر میں، انہوں نے 232 میچوں کی 211 اننگز میں 50.68 کی اوسط سے 7,805 رن بنائے ہیں، جس میں 7 سنچریاں اور 64 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی کھلاڑی اسٹیفنی ٹیلر 177 میچوں میں 6 ہزار 134 رن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کی شارلٹ ایڈورڈز 191 میچوں میں 5,992 رن کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

دیگر اہم واقعات

1673 - ہالینڈ اور ڈنمارک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے۔

1690 - ولیم آف اورنج کی قیادت میں پروٹسٹنٹ نے رومن کیتھولک افواج کو شکست دی۔

1801 - برطانیہ نے الجزیرہ الخضرہ کی لڑائی میں فرانس اور اسپین کو شکست دی۔

1823 - ہندوستان میں بنایا گیا پہلا بھاپ سے چلنے والا پانی کا جہاز 'ڈاینا' کولکاتا میں پانی میں اتارا گیا۔

1909 – ہندوستانی فلم ڈائریکٹر بمل رائے کی پیدائش۔

1918 - خلیج تویاما میں جاپانی جنگی جہاز پر ہونے والے دھماکے میں 500 افراد ہلاک ہوئے۔

1920 – سابق چیف جسٹس آف انڈیا وائی وی چندر چوڑ کی پیدائش۔

1954 – ہندوستانی سنیما کی مشہور اداکارہ سلکشنا پنڈت کی پیدائش۔

1970 - دریائے الکنندا میں زبردست سیلاب سے 600 افراد ہلاک ہوئے۔

1997 - نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان میں پیدا ہوئیں۔

1999 - ہندی فلموں کے مشہور سدا بہار اداکار راجندر کمار کا انتقال ہوگیا۔

2001 - اگرتلہ اور ڈھاکہ کے درمیان 'میتری' بس سروس شروع ہوئی۔

2005 - مشہور کرکٹ امپائر ڈیوڈ شیفرڈ ریٹائر ہوئے۔

2012 - دنیا کے مشہور پہلوان اور ہندی فلموں کے اداکار دارا سنگھ کا انتقال ہوگیا۔

2013 - ہندی سنیما کے معروف اداکار پران کا انتقال ہوگیا۔

2015 - سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر اپنا تیسرا ومبلڈن خطاب جیتا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande