کولگام میں گیس کے اخراج سے آتشزدگی، شوہر اور بیوی زخمی
سرینگر، 11 جولائی(ہ س)۔ کولگام ضلع کے بوگام علاقے میں ہفتہ کو کھانا پکانے کی گیس کے اخراج سے ان کی رہائش گاہ میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طور پر ضلع اسپتال کولگام لے جایا گیا اور بعد میں انہیں خصوصی علاج کے لیے سری
کولگام میں گیس کے اخراج سے آتشزدگی، شوہر اور بیوی زخمی


سرینگر، 11 جولائی(ہ س)۔ کولگام ضلع کے بوگام علاقے میں ہفتہ کو کھانا پکانے کی گیس کے اخراج سے ان کی رہائش گاہ میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طور پر ضلع اسپتال کولگام لے جایا گیا اور بعد میں انہیں خصوصی علاج کے لیے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال بھیج دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت عبدالرحمن گنائی (45) ولد عبدالغنی اور اس کی بیوی مسعودہ (40) ساکن بوگام، کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دونوں مریضوں کو جھلسنے کے زخموں کے ساتھ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ واقعہ گھر کے اندر کھانا پکانے والی گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande