تلنگانہ میں (ایس ڈی پی آئی) کے ریاستی دفترکا باقاعدہ افتتاح
حیدرآباد ،11 جولائی (ہ س)۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)کے تلنگانہ ریاستی دفترکاافتتاح آج ماںصاحب ٹینک، حیدرآباد میں پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری نےانجام دیا۔اس موقع پرپارٹی کی قومی کمیٹی کے اراکین حافظ عطاء اللہ خان اورشیبامنائی،
تلنگانہ میں (ایس ڈی پی آئی) کے ریاستی دفترکا باقاعدہ افتتاح


حیدرآباد ،11 جولائی (ہ س)۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)کے تلنگانہ ریاستی دفترکاافتتاح آج ماںصاحب ٹینک، حیدرآباد میں پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری نےانجام دیا۔اس موقع پرپارٹی کی قومی کمیٹی کے اراکین حافظ عطاء اللہ خان اورشیبامنائی، تلنگانہ ریاستی صدر،ریاستی کمیٹی کے اراکین،پارٹی کارکنان،حامیان اورعوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ افتتاحی تقریب سے ریاض فرنگی پیٹے نے کہاکہ نیا ریاستی دفترعوامی مسائل کے حل، پارٹی کی تنظیم کونچلی سطح تک مضبوط بنانے اورایس ڈی پی آئی کے نظریات، پالیسیوں اورعوامی خدمت کے مشن کومؤثراندازمیں آگے بڑھانے کےلیے ایک اہم مرکزثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی تلنگانہ کے عوام کی ترقی، فلاح وبہبوداوربااختیاربنانے کےلیے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی۔ اس موقع پردیگرقائدین نے بھی کہاکہ عوامی خدمت،شفاف طرزحکمرانی،سماجی انصاف،مساوی ترقی،دستورہندکی بالادستی اورجمہوری اقدارکے تحفظ کے لیے پارٹی کے عزم کااعادہ کیااورکہاکہ ایس ڈی پی آئی معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق اور ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ تلنگانہ ریاستی صدرسیدمنصورشاہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں،پارٹی قائدین، کارکنان، حامیوں اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیاریاستی دفترتنظیمی سرگرمیوں کو مزید مستحکم کرے گا اور عوامی خدمت، جوابدہی اور دیانت داری کے ساتھ کام کرنے کے عزم کو مزید تقویت دے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande