فرید آباد کے کاروباری مرکز میں اژدہا گھس گیا، افراتفری مچی
فرید آباد، 11 جولائی (ہ س)۔ گریٹر فرید آباد کے سیکٹر 81 میں واقع پوری بزنس ہب میں ہفتہ کو ایک اژدہا سانپ کے نظر آنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، تقریباً 10 فٹ لمبا اژدہا عمارت کی بیرونی دیوار پر رینگتے ہوئے دیکھا گیا۔ اچا
FBD-AZGAR-SEE-PEOPLE-IN-WALL


فرید آباد، 11 جولائی (ہ س)۔ گریٹر فرید آباد کے سیکٹر 81 میں واقع پوری بزنس ہب میں ہفتہ کو ایک اژدہا سانپ کے نظر آنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، تقریباً 10 فٹ لمبا اژدہا عمارت کی بیرونی دیوار پر رینگتے ہوئے دیکھا گیا۔ اچانک سامنے آئے اس سانپ کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ خوفزدہ ہو گئے اور تھوڑی ہی دیر میں جائے وقوعہ پر لوگوں کا ایک ہجوم جمع ہو گیا۔

لوگوں کی نظر آج صبح دیوار پر چڑھے اژدہے پر پڑی۔کئی لوگوں نے اپنے موبائل فون سے اس کی ویڈیو بنا لی جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کچھ دیر دیوار پر رہنے کے بعد اژدہانیچے اتر گیا اور قریبی جھاڑیوں میں غائب ہو گیا۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی وہ نظروں سے اوجھل ہو چکا تھا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں سیکٹر 81 اور گردونواح میں پہلے بھی اژدہا اور دیگر سانپنظر آ چکے ہیں۔ آس پاس خالی پلاٹوں، ہریالی اور جھاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے جنگلی جانور اکثر رہائشی علاقوں تک پہنچ جاتے ہیں۔ واقعہ کے بعد لوگ چوکنا ہوگئے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر ہنس راج نے کہا کہ مانسون کے موسم میں نمی اورحبس میں اضافے کی وجہ سے اژدہا اپنے قدرتی رہائش گاہوں سے باہر نکل آتے ہیں۔

بعض اوقات وہ خوراک یا پناہ گاہ کی تلاش میں آبادی والے علاقوں میں پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ اگر اژدہا یا کوئی دوسرا جنگلی جانور نظر آئے تو اسے پکڑنے یا بھگانے کی کوشش نہ کریں ۔ فوری طور پر محکمہ جنگلی حیات کو مطلع کریں، تاکہ تربیت یافتہ ریسکیو ٹیم اسے بحفاظت پکڑ کر جنگل میں واپس چھوڑ سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande