ڈی ایم آر سی کے ایم ڈی نے آدھی رات کو بلیو لائن کا دورہ کیا، اسٹیشن پر جاری ترقیاتی کاموںکا معائنہ کیا
نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاس کمار نے دہلی میٹرو کی بلیو لائن پر مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اچانک
ڈی ایم آر سی کے ایم ڈی نے آدھی رات کو بلیو لائن کا دورہ کیا، اسٹیشن پر جاری ترقیاتی کاموںکا معائنہ کیا


نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاس کمار نے دہلی میٹرو کی بلیو لائن پر مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اچانک معائنہ کیا۔ آدھی رات سے صبح 5 بجے تک، انہوں نے دوارکا سیکٹر-21 سے نوئیڈا سٹی سینٹر تک کئی بڑے میٹرو اسٹیشنوں کا دورہ کیا تاکہ جاری تعمیراتی اور جدید کاری کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے عہدیداروں کو واضح ہدایات دیں کہ ترقیاتی کاموں کے دوران مسافروں کی حفاظت اور سہولت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

ڈی ایم آر سی کے مطابق جمعہ کی رات 12 بجے دوارکا سیکٹر21میٹرو اسٹیشن سے شروع ہوا۔اس کے بعد ڈاکٹر کمار نے دوارکا سیکٹر 14، دوارکا موڑ، راجوری گارڈن، قرول باغ، آر کے آشرم، اندر پرستھ، اور نوئیڈا سٹی سینٹر سمیت بلیو لائن کے کئی اہم اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔صبح پانج بجے تک معائنہ ختم ہوا۔

معائنے کے دوران، انہوں نے اسٹیشنوں پر جاری ری ماڈلنگ کے کام کا جائزہ لیا، جس میں نئے ایسکلیٹرز کی تنصیب، آٹومیٹک فیر کلیکشن (اے ایف سی) دروازوں کی دوبارہ ترتیب(ریئلائن مینٹ) اور مسافروں کی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے اور کام کے دوران مسافروں کو کم سے کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑے۔

ڈی ایم آر سی کے عہدیداروں نے بتایا کہ آپریشنل میٹرو لائنوں پر زیادہ تر دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے کا کام صرف رات کے وقت کیا جاتا ہے، جب میٹرو خدمات بند ہوتی ہیں۔ اس سے دن کے وقت لاکھوں مسافروں کی نقل و حرکت متاثر نہیں ہوتی ہے، اور باقاعدہ خدمات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہتی ہیں۔

ڈی ایم آر سی کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے معیار، پیشرفت اور بروقت نگرانی اور مسافروں کو عالمی معیار، محفوظ اور آسان میٹرو خدمات فراہم کرنے کے لیے اس طرح کے نائٹ معائنہ باقاعدگی سے کیے جاتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande